QR CodeQR Code

سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں وڈیرانہ اور جاگیردارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا گیا، عامر خان

27 Jan 2022 23:45

میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ آپ ریڈ زون کی بات کرتے ہیں، ریڈ زون کیا ہوتا ہے ریڈ زون میں تو جماعت اسلامی بھی بیٹھی ہے، انہیں تو آپ بریانی کے پیکٹس بھیج رہے ہیں، کیا انکے ساتھ کوئی فکس میچ کھیلا جا رہا ہے؟


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر جے یو آئی پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری محمد اسلم غوری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بشارت مرزا کی سربراہی میں وفد کی آمد، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر و دیگر سے ملاقات۔ جے یو آئی کے وفد میں ناظم مالیات صوبہ سندھ مولانا محمد ایاز، بزنس فورم پریذیڈنٹ سندھ مولانا امین اللہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفود نے رابطہ کمیٹی سے کارکن کی شہادت پر اظہار افسوس اور سندھ حکومت کی نہتے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی۔ میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کل سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں اپنی وڈیرانہ اور جاگیردارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا، تمام جماعتوں نے کل کے واقعے کی کھل کر مذمت کی، کسی جمہوری حکومت کو اس طرح کے مظالم ذیب نہیں دیتے، آپ ریڈ زون کی بات کرتے ہیں ریڈ زون کیا ہوتا ہے، ریڈ زون میں تو جماعت اسلامی بھی بیٹھی ہے انہیں تو آپ بریانی کے پیکٹس بھیج رہے ہیں، کیا انکے ساتھ کوئی فکس میچ کھیلا جا رہا ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لوگ پر امن مظاہرے کرتے ہیں وائٹ ہاؤس کے سامنے عوام مظاہرہ کرتے ہیں، لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر لوگ مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا جارہا ہے، بجائے اسکے کہ سندھ حکومت شرمندہ ہوتی بلکہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اس بل کی مخالف ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بشارت بھائی کی وفد کے ہمراہ آمد پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری کل مولانا فضل الرحمن سے بھی بات ہوئی تھی آج انکا بھی وفد آیا ہے اور ہم سے اظہار یکجہتی کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، و اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 975933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975933/سندھ-کے-دارالخلافہ-کراچی-میں-وڈیرانہ-اور-جاگیردارانہ-سوچ-کا-مظاہرہ-کیا-گیا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org