QR CodeQR Code

انسانیت کو ظلم کے نظام سے نجات دلانا عبادت ہے، اسماء سفیر

27 Jan 2022 23:46

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ کا کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر کا کہنا ہے کہ انسانیت کو ظلم کے نظام سے نجات دلانا بڑی عبادت ہے، دنیا بھر میں انقلاب برپا کرنے والی تحریکوں کے پیچھے عوام الناس کے ساتھ، اس کے ساتھیوں کی جدوجہد اور ان کا تقویٰ موجود ہوتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسماء سفیر نے کہا کہ تمام دروس قرآن، کلاسز، شعبہ جات کی سرگرمیوں، نوجوانوں کے پروگراموں میں شہر میں بپا کی جانے والی دھرنے کی تحریک کے مقاصد واضح کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سندھ بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، بلدیاتی قانون میں محض عددی اکثریت کی بنیاد پر آئین سے متصادم قانون پاس کرکے عوام کے حقوق پر کھلے عام ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اداروں پر کنٹرول حاصل کرکے دراصل کرپشن کی بہتی گنگا میں مزید فنڈز ہضم کرنا چاہتی ہے، جسے شہر کے باشعور عوام مکمل طور پر مسترد کرکے اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 975934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975934/انسانیت-کو-ظلم-کے-نظام-سے-نجات-دلانا-عبادت-ہے-اسماء-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org