QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم ریلی پر تشدد کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

27 Jan 2022 23:56

ذرائع کے مطابق پرنسپل سيکريٹری نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کيلئے سيکريٹری داخلہ کو خط لکھ ديا، جس ميں کہا گيا ہے کہ اس بات کا تعين کيا جائے کہ سياسی جماعت نے پريس کلب کے بجائے وزيراعلیٰ ہاؤس کا رخ کيوں کيا؟، ہوٹلوں ميں انٹرنيشنل کھلاڑی ٹھہرے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ کی احتجاجی ريلی پر پولیس تشدد کا نوٹس لے ليا، سیکریٹری داخلہ کو تحقيقات کا حکم بھی دے ديا گيا۔ مراد علی شاہ نے ايم کيو ايم رہنماء اور وفاقی وزیر امين الحق کو فون کرکے واقعے پر دکھ کا اظہار کيا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کارکنوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پرنسپل سيکريٹری نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کيلئے سيکريٹری داخلہ کو خط لکھ ديا۔ جس ميں کہا گيا ہے کہ اس بات کا تعين کيا جائے کہ سياسی جماعت نے پريس کلب کے بجائے وزيراعلیٰ ہاؤس کا رخ کيوں کيا؟، ہوٹلوں ميں انٹرنيشنل کھلاڑی ٹھہرے ہوئے تھے، انتظاميہ اور پوليس کی غفلت کہاں ہوئی؟، خواتين اور مظاہرين پر طاقت کے استعمال کی وجوہات بتائی جائیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسين پر تشدد کرنے والوں کا پتہ چلا کر 3 روز ميں وزيراعلیٰ کو رپورٹ پيش کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے متحدہ رہنماء امين الحق کو فون کرکے واقعے پر دکھ کا اظہار کيا، کہا کہ اگر کوئی جاں بحق ہوا ہے تو پوسٹ مارٹم سے وجوہات کا علم ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 975939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975939/وزیراعلی-سندھ-کا-ایم-کیو-ریلی-پر-تشدد-نوٹس-تحقیقات-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org