QR CodeQR Code

این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی

28 Jan 2022 01:04

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھا دی جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والے علاقوں میں ہر قسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ این سی او سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھا دی جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والے علاقوں میں ہر قسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آؤٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 975947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975947/این-سی-او-نے-کورونا-پابندیوں-میں-15-فروری-تک-توسیع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org