QR CodeQR Code

ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بھائی سے گولی چلنے سے بہن جاں بحق

28 Jan 2022 01:23

حیدرآباد کے علاقے تالاب نمبر تین میں 15 سالہ لڑکی پستول لے کر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران چھوٹے بھائی سے اتفاقیہ گولی چل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تالاب نمبر تین میں 15 سالہ لڑکی پستول لے کر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران چھوٹے بھائی سے اتفاقیہ گولی چل گئی، جو سیدھی اُس کے سر میں جاکر لگی۔ ایس ایچ او تھانہ پھلیلی سید نثار شاہ کے مطابق انعم کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے مقتولہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔


خبر کا کوڈ: 975949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975949/ٹک-ٹاک-ویڈیو-ریکارڈنگ-کے-دوران-بھائی-سے-گولی-چلنے-بہن-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org