QR CodeQR Code

عمران خان کا کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

28 Jan 2022 01:56

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے جوان وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنے سینے سامنے رکھ رہے ہیں، پوری قوم ان فوجی جوانوں کی احسان مند ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے یہ بہیمانہ کام کیا، وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 975958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975958/عمران-خان-کا-کیچ-میں-پاک-فوج-کے-10-جوانوں-کی-شہادت-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org