0
Saturday 10 Sep 2011 00:54

چیف جسٹس افتخار چودھری پاکستانی انا ہزارے ہیں، عاصمہ جہانگیر

چیف جسٹس افتخار چودھری پاکستانی انا ہزارے ہیں، عاصمہ جہانگیر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے کردار سے ایک امید ہے کہ وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کرپشن کی اس تاریکی میں چیف جسٹس روشنی کی کرن ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا دہشت گردی کا شکار ہے سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہاں وکلاء برادری اور عدلیہ کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کراچی میں مذہبی، سیاسی اور لسانی گروہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور وہاں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 97596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش