0
Friday 28 Jan 2022 09:21

جموں و کشمیر میں مزید 4959 کی رپورٹ مثبت، سات افراد ہلاک

جموں و کشمیر میں مزید 4959 کی رپورٹ مثبت، سات افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز مزید 4959 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 841 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295 اور شوپیاں میں 25 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ جموں ضلع میں 703، اُدھم پور میں 31، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، رام بن میں 99 اور ریاسی میں 8 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی۔ علاوہ ازیں جمعرات کے روز جموں و کشمیر یوٹی میں 6264 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 3371 صوبے جموں اور 2893 کشمیر سے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر یوٹی میں اب تک 368432 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد فی الوقت 46657 ہیں۔ ادھر آج دوپہر کے بعد کشمیر بھر میں تین دن کے لئے ویک ایند لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 975977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش