0
Friday 28 Jan 2022 11:01

چمن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جانبحق

چمن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جانبحق
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد نعیم نامی لیویز اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ جس کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ جانبحق لیویز اہلکار چمن کا مستقل باشندہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش