QR CodeQR Code

مغربی دنیا کی مجرمانہ خاموشی نے بحرینی رژیم کو مزید گستاخ کر دیا ہے، علی الاحمد

10 Sep 2011 00:10

اسلام ٹائمز: انسٹی ٹیوٹ آف گلف افیئرز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی نے بحرینی حکومت کو پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے کھلے استعمال میں مزید گستاخ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف گلف افیئرز (IGA) کے چیئرمین جناب علی الاحمد نے بحرین میں عوام کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے کھلے استعمال اور تشدد پر مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے حتی ایک بیانیہ بھی بحرین میں تشدد کا شکار عام شہریوں، قید ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز، دوسرے قیدیوں اور ہر روز پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے حق میں شائع نہیں کیا گیا۔
علی الاحمد نے زور دے کر کہا کہ مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی باعث بنی ہے آل خلیفہ رژیم عام شہریوں کے خلاف تشدد اور طاقت کے کھلے استعمال کو آزادانہ طریقے سے جاری رکھے اور مزید گستاخ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت اپنے ظالمانہ رویے کے باوجود مکمل طور پر اطمینان اور احساس تحفظ کے ساتھ غیرانسانی اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت چونکہ بحرین میں عوامی انقلاب کو کمزور کرنا چاہتی ہے لہذا آل خلیفہ رژیم کے ہر اقدام کی حمایت کر رہی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف گلف افیئرز کے سیاسی ماہر نے کہا کہ مغربی دنیا اور امریکہ سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطی میں عوام کی آزادی اور عوامی حمایت یافتہ افراد کا برسراقتدار آنا انکے مفاد میں نہیں اور ایسے آزاد و خودمختار ممالک کے معرض وجود میں آنے کا باعث بنے گا جو اسکے مفادات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
یاد رہے بحرین سے موصول ہونے والی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرینی حکومت مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر زہریلی آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ زہریلی آنسو گیس امریکہ نے آل خلیفہ رژیم کو فراہم کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 97599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97599/مغربی-دنیا-کی-مجرمانہ-خاموشی-نے-بحرینی-رژیم-کو-مزید-گستاخ-کر-دیا-ہے-علی-الاحمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org