0
Friday 28 Jan 2022 13:34

ایک عرب ملک میں کامیاب خفیہ آپریشن کیا ہے، ایویو کوخاوی کا اعتراف

ایک عرب ملک میں کامیاب خفیہ آپریشن کیا ہے، ایویو کوخاوی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے آرمی چیف ایویو کوخاوی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلیٰ حکام کی براہ راست نگرانی میں ایک ہمسایہ عرب ملک کے اندر خفیہ آپریشن انجام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی نوجوانوں کے ساتھ گفتگو میں ایویو کوخاوی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل ہی ایک ہمسایہ ملک کی سرزمین پر خفیہ فوجی آپریشن کیا ہے۔ عرب اخبار القدس العربی کے مطابق صیہونی آرمی چیف نے اس ملک کا نام اور اس میں انجام پانے والے آپریشن کی تفصیلات کی جانب اشارہ کئے بغیر دعویٰ کیا کہ اس ملک میں موجود اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا ہے جبکہ یہ ایک کامیاب آپریشن تھا، جس میں اسرائیلیوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے اذیت و آزار کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

صیہونی آرمی چیف نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ یہ آپریشن کسی بٹالین، کمپنی یا بریگیڈ کے کمانڈر کے فیصلے سے نہیں کیا گیا بلکہ اس آپریشن کی انجام دہی کا حکم اعلیٰ سطح سے صادر کیا گیا تھا جبکہ ہم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ایک متعین فوجی آپریشن انجام دیا جانا چاہیئے، لہذا ہم نے اپنے فوجیوں کو بھیج دیا، تاکہ وہ سرحدیں پھلانگ کر یہ مشن انجام دیں اور بغیر کسی جانی نقصان کے واپس پلٹ آئیں۔ صیہونی جرنیل نے اپنے اعتراف میں کسی خاص عرب ملک کا نام نہیں لیا، تاہم واضح رہے کہ مصر، اردن، شام و لبنان؛ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ مشترکہ سرحد کے حامل ہیں۔ القدس العربی نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ صیہونی آپریشن شام کی سرزمین پر انجام دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش