QR CodeQR Code

کورونا وبا، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی

28 Jan 2022 15:18

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونے والے 1،652 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی، ایک روز میں 1652 کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونے والے 1،652 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ صحت حکام نے بتایا کہ اس دوران شہر میں مثبت کیسز کی شرح 27.92 فیصد رہی، جبکہ صوبے میں 20 مریض انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 440 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جس میں سے 391 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ 26 فروری کو کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 40.91 ریکارڈ کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 976002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976002/کورونا-وبا-کراچی-میں-مثبت-کیسز-کی-شرح-کم-ہو-کر-28-فیصد-پر-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org