QR CodeQR Code

پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے، علامہ ناظر عباس تقوی

28 Jan 2022 19:40

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں، اگر کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ہونگے تو پا کستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے مظلوم بے گناہ یمنی و کشمیریوں پر ہونے والے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر منعقد کیا گیا، جس میں علماء کرام سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں و یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری و یمنی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ہم کشمیری و یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، بھارت بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہوچکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے دکھائی نہیں دے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل و غارت گری سے گریز کرے، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے، گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے، اس مسئلے کو ہر سطح پر اُٹھنا ہماری ذمہ داری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چاہیئے، پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 976040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976040/پاکستانی-حکومت-کو-چاہیئے-کہ-وہ-مسئلہ-کشمیر-عالمی-سطح-پر-اجاگر-کرے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org