0
Friday 28 Jan 2022 19:53

جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لائی جائیں، سردار رحیم

جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لائی جائیں، سردار رحیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان متنازعہ بلدیاتی قانون سے متعلق معاہدہ، جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان متنازعہ بلدیاتی قانون سے متعلق طے پانے والے معاہدے کی شقیں عوام کے سامنے لائی جانی چاہیئیں تاکہ عوام جان سکیں کہ کالا قانون ایک رات میں سفید کیسے ہوگیا؟

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والی شقوں پر عوام کو اعتماد میں لئے جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ بلدیاتی قانون میں بنیادی چیزوں کا حل ہونا ضروری ہے، مقامی حکومتوں کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں سے سندھ حکومت کا غیر آئینی تسلط ختم ہونا اشد ضروری ہے، متنازعہ بلدیاتی قانون کی درستگی سندھ اسمبلی کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے، متنازعہ بلدیاتی بل سندھ اسمبلی میں پیش ہوگا تو تمام سمجھوتوں کی قلعی بھی کھل جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 976041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش