0
Friday 28 Jan 2022 20:01

امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے کی جناح ایئرپورٹ پر لینڈنگ

امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے کی جناح ایئرپورٹ پر لینڈنگ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 21 جنوری کو امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے نے بحرین سے جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ امریکی بحریہ کا بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات 20 جنوری کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے تک کراچی ایئر پورٹ پر موجود رہا۔ بعد ازاں مختصر قیام کے بعد طیارہ واپس روانہ ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر 165832 تھا۔ بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا۔ طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ پر قیام کیا، جب کہ یہ طیارہ رات 8:15 بجے بحرین کے لئے روانہ ہوا۔ امریکی فوجی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا، جبکہ میڈیا میں بھی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 976042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش