0
Friday 28 Jan 2022 20:09

ایم کیو ایم پاکستان کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

ایم کیو ایم پاکستان کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرا دی۔ ایم کیو ایم کی طرف سے درخواست مقدمہ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور رکن قومی اسمبلی محمد اقبال نے سول لائنز تھانے میں جمع کرائی۔ مقدمہ کی درخواست میں ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔ ایم کیو ایم قیادت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد کیا، اس دوران 4 خواتین سمیت 5 اراکین اسمبلی زخمی ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس تشدد سے ایک کارکن محمد اسلم جان کی بازی ہار گیا۔
خبر کا کوڈ : 976043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش