QR CodeQR Code

دکھاوے کی ترمیم اور جعلی خوشیاں جماعت اسلامی کو مبارک ہوں، بلال غفار

28 Jan 2022 20:24

ایک بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ چند اداروں پر میئر کا برائے نام اختیار ہونا خود میئر کی توہین ہے، تحریک انصاف نے میئر کے لئے معاشی اختیار کی بات کی ہے، ہم بلدیاتی بل مسترد کرچکے ہیں، اس لئے اس میں ترمیم کی گنجائش ہی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کراچی کے درمیان بلدیاتی بل پر معاہدے کا معاملہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے، تحریک انصاف نے معاہدے کو دونوں جماعتوں کا سیاسی ڈھونگ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے بلدیاتی بل معاہدے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا یہ دکھاوے کی ترمیم اور جعلی خوشیاں جماعت اسلامی کو مبارک ہوں۔ بلال غفار نے کہا کہ چند اداروں پر میئر کا برائے نام اختیار ہونا خود میئر کی توہین ہے، تحریک انصاف نے میئر کے لئے معاشی اختیار کی بات کی ہے، ہم بلدیاتی بل مسترد کرچکے ہیں، اس لئے اس میں ترمیم کی گنجائش ہی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 976044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976044/دکھاوے-کی-ترمیم-اور-جعلی-خوشیاں-جماعت-اسلامی-کو-مبارک-ہوں-بلال-غفار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org