0
Friday 28 Jan 2022 20:24

دکھاوے کی ترمیم اور جعلی خوشیاں جماعت اسلامی کو مبارک ہوں، بلال غفار

دکھاوے کی ترمیم اور جعلی خوشیاں جماعت اسلامی کو مبارک ہوں، بلال غفار
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کراچی کے درمیان بلدیاتی بل پر معاہدے کا معاملہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے، تحریک انصاف نے معاہدے کو دونوں جماعتوں کا سیاسی ڈھونگ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے بلدیاتی بل معاہدے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا یہ دکھاوے کی ترمیم اور جعلی خوشیاں جماعت اسلامی کو مبارک ہوں۔ بلال غفار نے کہا کہ چند اداروں پر میئر کا برائے نام اختیار ہونا خود میئر کی توہین ہے، تحریک انصاف نے میئر کے لئے معاشی اختیار کی بات کی ہے، ہم بلدیاتی بل مسترد کرچکے ہیں، اس لئے اس میں ترمیم کی گنجائش ہی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 976044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش