0
Friday 28 Jan 2022 23:58
سٹی میئر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری

ڈی آئی خان، 13 فروری کو ضمیر خریدنے والوں کا یوم حساب ہو گا، نظامی

ڈی آئی خان، 13 فروری کو ضمیر خریدنے والوں کا یوم حساب ہو گا، نظامی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام کے نامزد سٹی میئر کے امیدوار کفیل نظامی نے کہا ہے کہ 13 فروری 2022ء کے الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال اور عوام کو عارضی نوکریوں کا جھانسہ دیکر ضمیر خریدنے والوں کا یوم حساب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔  کفیل احمد نظامی اور جے یو آئی کے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان نے علاقہ سگو جنوبی میں حاجی شیر زمان سگو اور ملک افضل سگو کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان اور امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی کی آمد پر ان کا استقبال کیا گیا۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین ڈیرہ کی سیاست کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں، وفاقی اور صوبائی وزارت کے بعد سٹی میئر تحصیل ڈیرہ پر اپنے بھائی کی کامیابی کیلئے وہ قانونی اور اخلاقی اقدار کو پائوں تلے روند رہے ہیں، تاہم اس سب کے باوجود انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس جمعیت علماء اسلام کے مرہون منت ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں ہونیوالے ہر کام کا مقصد کرپشن اور قربا پروری تھا۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور میں عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ وفاقی وزیر کی بڑھکوں کے باوجود عوام کو 16/16گھنٹے بجلی سے محروم رکھ کر کاروبار تباہ کر دیئے گئے۔ 13 فروری کو ڈیرہ کے عوام کتاب کے نشان پر ٹھپہ لگا کر امین برادران کی کرپشن اور اقربا پروری کا بدلہ لیں گے۔ اس موقع پر علاقہ سگو جنوبی کی عوام نے 13 فروری 2022ء کو جے یو آئی کے نامزد امیدوار سٹی میئرتحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی کو ووٹ دینے اور اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 976074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش