QR CodeQR Code

یمن میں شکست ظالم اور جارح قوتوں کا مقدر ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

29 Jan 2022 00:32

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت کرنی چاہئیے، حوثی باغی نہیں اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ظہور امام (عج) یمانی کے خروج سے وابستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں دعا کمیٹی کی طرف سے ماہانہ دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حالات حاضرہ بالخصوص یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن امام زمانہ (عج) کے ظہور میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یمنی ایمان، حکمت اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ یمنی پا برہنہ ہیں لیکن اپنے ایمان کی بدولت عصر حاضر کی سپر طاقتوں کو مغلوب کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی رھبر معظم کو اپنا امام مانتے ہیں، ہمیں جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت کرنی چاہئیے، حوثی باغی نہیں اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ظہور امام (عج) یمانی کے خروج سے وابستہ ہے۔ یمن میں شکست ظالم اور جارح قوتوں کا مقدر ہے۔


خبر کا کوڈ: 976078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976078/یمن-میں-شکست-ظالم-اور-جارح-قوتوں-کا-مقدر-ہے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org