QR CodeQR Code

پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح بلند سطح پر

29 Jan 2022 00:47

ذرائع کے مطابق پشاور میں کورونا کی شرح 29.65 فیصد رہی، مردان میں 22.73 فیصد، نوشہرہ میں 17.01، ایبٹ آباد میں 12.93فیصد، صوابی میں 11.21، بنوں میں 4.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباً 30 فیصد ہوگئی جبکہ کراچی میں 27.92 فیصد اور لاہور میں 20.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 27.92 فیصد اور حیدرآباد میں 20.59 فیصد رہی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد، راولپنڈی میں 10.21 فیصد، لاہور میں 20.58 فیصد، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سرگودھا میں شرح 4.17، فیصل آباد میں 7.59 فیصد، کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 6.54 فیصد اور پشاور میں کورونا کی شرح 29.65 فیصد رہی۔ ذرائع کے مطابق مردان میں 22.73فیصد، نوشہرہ میں 17.01، ایبٹ آباد میں 12.93فیصد، صوابی میں 11.21، بنوں میں 4.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت میں کورونا شرح 18.33، دیامر 6.19، اسکردو میں صفر، مظفرآباد میں شرح 26.40، میرپورمیں 11.04 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 976079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976079/پشاور-میں-کورونا-مثبت-ا-نے-کی-شرح-بلند-سطح-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org