QR CodeQR Code

خضدار، لیویز کی کارروائی، مغوی لڑکی بازیاب، 2 اغواء کار گرفتار

29 Jan 2022 10:37

اغواء کار مغوی کو اندرون سندھ لے جارہے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا دیا اور دو اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز فورس نے بلوچستان کے علاقہ خضدار میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کار باغبانہ ایریا سے ایک لڑکی کو اغواء کرکے اندرونی سندھ لے جا رہے تھے۔ لیویز فورس خضدار کو اس بات کی خفیہ اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی نے ہر صورت میں اغواء کاروں کو گرفتار کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کیا۔ لیویز فورس نے ملزمان کا سراغ لگانا شروع کیا اور ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ونگو ایریا میں آلٹو گاڑی کو روکا اور مغوی کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 976118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976118/خضدار-لیویز-کی-کارروائی-مغوی-لڑکی-بازیاب-2-اغواء-کار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org