0
Saturday 29 Jan 2022 10:45

ملک میں کورونا کا پھیلائو

اسکولوں میں حاضری کی تاریخ میں توسیع
ملک میں کورونا کا پھیلائو
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہے گا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔ دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔  ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈ اسٹاف کو داخلے کی اجازت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 976120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش