QR CodeQR Code

پٹرول 5.85، ڈیزل 10.72روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

29 Jan 2022 11:48

ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں 5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔ یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 976136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976136/پٹرول-5-85-ڈیزل-10-72روپے-فی-لیٹر-مہنگا-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org