QR CodeQR Code

آن لائن گیم پب جی کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

29 Jan 2022 12:17

درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آن لائن گیم پب جی کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کر دیا۔

پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کیلئےکوئی قانون موجود نہیں۔ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 976142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976142/لائن-گیم-پب-جی-کی-بندش-کیلئے-لاہور-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org