QR CodeQR Code

مغرب نے کشمیر سے متعلق جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی، عمران خان

29 Jan 2022 12:20

چینی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے 70 سال پرانے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں جب کہ چین ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور اس معاملے پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ چینی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے چین کے دورے کا منتظر ہوں، چین کے ساتھ ہمارے 70 سال پرانے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں جب کہ چین ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے بھی پاکستان اور چین کو قریب کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعت پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی معیشت پر خاص توجہ نہیں دی گئی لیکن ہم معیشت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے، وہاں 90 لاکھ افراد بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور مغرب میں کشمیر سے متعلق ایک خاص خاموشی ہے، ایک طرح سے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں امن کا موقع ملاہے، اب عالمی برادری کو افغانستان کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 976143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/976143/مغرب-نے-کشمیر-سے-متعلق-جان-بوجھ-کر-خاموشی-اختیار-کی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org