QR CodeQR Code

اسرائیل دنیا کے ممالک میں خانہ جنگی کو تقویت دے رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

13 Aug 2009 15:19

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر اسلحے کے پھیلاؤ کے ذریعے دنیا میں جنگوں کو تقویت دینے کا الزام لگایا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر۰۰۰۰


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر اسلحے کے پھیلاؤ کے ذریعے دنیا میں جنگوں کو تقویت دینے کا الزام لگایا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اسلحہ مختلف ممالک میں خانہ جنگی میں بڑھاوے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار "ہارٹز" کے مطابق اسرائیل افریقہ میں اسلحہ کی فروخت کے لیے مزید معاہدے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسرائیلی اسلحہ خانہ جنگی میں استعمال ہو رہا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ماتحت خفیہ فنڈز سے استفادہ کیا اور ٹریڈ یونین کے ذریعے واشنگٹن سے تل ابیب رقوم منتقل کیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے اتھوپیا، کینیا اور سوڈان اہم تصور کیا جاتے ہیں جہاں پر اسرائیلی اسلحہ فروخت اور سمگل کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 9773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9773/اسرائیل-دنیا-کے-ممالک-میں-خانہ-جنگی-کو-تقویت-دے-رہا-ہے-ایمنسٹی-انٹرنیشنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org