QR CodeQR Code

ایران لاطینی امریکہ میں امپریالیزم کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

13 Aug 2009 15:54

ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی جو آج کل لاطینی امریکہ کے ممالک کے دورے پر ہیں نے گذشتہ روز بولیویا میں ایک پریس کانفرنس ۰۰۰۰۰


ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی جو آج کل لاطینی امریکہ کے ممالک کے دورے پر ہیں نے گذشتہ روز بولیویا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران لاطینی امریکہ میں انجام پانے والے ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو امپریالیزم اور استعمار کے خاتمے کیلئے ہو۔ وہ بولیویا کے دارالحکومت لایاز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "ایران لاطینی امریکہ میں پیدا ہونے والی مستقبل کی نسبت نئی نگاہ کی حمایت کرتا ہے"۔ ایران کے وزیر خارجہ نے لاطینی امریکہ میں امپریالیزم کی جاہ طلبی کے خلاف معرض وجود میں آنے والی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اس منطقے میں ایسی تحریکیں وجود میں آئی ہیں جو امپریالیستی سوچ کے خلاف اور عدالت خواہ ہیں۔ انہوں نے کولمبیا میں امریکہ کے فوجی اڈوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران دنیا میں کسی بھی جگہ بیرونی فوجی اڈوں کے قیام کا مخالف ہے۔ اسی طرح منوچہر متکی نے گذشتہ دنوں اسرائیلی وزیر خارجہ کے لاطینی آمریکہ کے دورے کے بارے میں کہا: "اسرائیل ایران اور لاطینی امریکہ کے کچھ ممالک کے درمیان دشمنی ایجاد کرنے کے درپے ہے"۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: "ایران اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے درمیان تعلقات باہمی تعاون کی بنیاد پر ہیں نہ مداخلت کی بنیاد پر"۔ منوچہر متکی نے اس سے پہلے اکواڈور کے دارالحکومت کیٹو میں انجام پانے والی صدر رافیل کورے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 9778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9778/ایران-لاطینی-امریکہ-میں-امپریالیزم-کے-خلاف-ہر-اقدام-کی-حمایت-کرتا-ہے-ایرانی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org