QR CodeQR Code

لاہور میں سرچ آپریشن، 20 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

10 Sep 2011 23:48

اسلام ٹائمز:سی آئی اے اور پولیس کے دستوں نے ریلوے سٹیشن کے نواحی علاقے میں ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، ان میں چار انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں، حراست میں لئے گئے تمام دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریلوے سٹیشن کے علاقے میں موجود مختلف ہوٹلز میں سرچ آپریشن کیا اور بیس سے زائد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے ہونے والے سرچ آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری شریک تھی، اس میں سی آئی اے کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔ آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاع پر کیا گیا اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں چار انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ہونے والے تمام دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اکثر دہشت گردوں کا تعلق کراچی اور کوئٹہ سے ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے بہت سے دیگر دہشت گردوں کی لاہور میں موجودگی کا پتہ چلا ہے جن کی گرفتاری کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور لاہور میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں اور یہاں ان کی سرپرستی کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور اس سلسلے میں خصوصی ہدایات ہیں کہ کسی کے حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 97789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97789/لاہور-میں-سرچ-آپریشن-20-خطرناک-دہشت-گرد-گرفتار-کر-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org