0
Friday 14 Aug 2009 10:39

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری
اسلام آباد:ملک کے 62ویں یوم آزادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ آج قوم یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گاڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چو بند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔بعد میں نیول اکیڈمی کے کمانڈانٹ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے اور برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم قائد کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،گذشتہ شب ملک بھر میں شروع ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات کا آج نقطہ عروج ہے،آج قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب اسلام اباد میں ہوگی جہاں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قومی پرچم لہرائیں گے۔چاروں صوبائی دارالحکومتوں،مظفر اباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹتے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی پر چم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
کراچی:کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کے بعد قومی ترانہ اور سلامی پیش کی ۔پاک بحریہ کی نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور ایاز ناصر نے بحریہ کے دستے کی سربراہی کی ۔بعد میں پروقار تقریب میں پاک بحریہ نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک بحریہ نیول اکیڈمی کی جانب سے کموڈور ایاز ناصر نے بانی پاکستان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 9793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش