QR CodeQR Code

تنزانیہ، کشتی ڈوبنے سے 163 افراد ہلاک

11 Sep 2011 14:36

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ زنزیبار اور پیمبا کے جزیروں کے درمیان ڈوبنے والی کشتی سے 220 کے قریب لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ تنزانیہ کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ کشتی پر ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے


تنزانیہ:اسلام ٹائمز۔گزشتہ روز تنزانیہ کے قریب واقع جزائر میں کشتی ڈوبنے سے 163 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ زنزیبار اور پیمبا کے جزیروں کے درمیان ڈوبنے والی کشتی سے 220  کے قریب لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ تنزانیہ کے ایک سرکاری اہلکار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ کشتی پر ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے اور یہی اس کے ڈوبنے کی وجہ بنی۔ امدادی کارکن مزید لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ تاہم بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بچ جانے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ کشتی پر چھ سو سے زائد لوگ سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 97992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97992/تنزانیہ-کشتی-ڈوبنے-سے-163-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org