0
Sunday 11 Sep 2011 20:02

تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں، نواز شریف

تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں، نواز شریف
حیدرآباد:اسلام ٹائمز۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اسٹیک ہولڈز ایک کمرے میں جمع ہوکر مسائل کا حل تلاش کریں۔ حکومت کے تماشے سے قوم مایوس ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا صدر زرداری پہلے پاکستان کو سنبھالیں پھر دوسرے ملکوں کی بات کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ملک قائد اعظم کا پاکستان تو ہے لیکن قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر نہیں، ملک کی موجودہ صورتحال دیکھ کر آج قائد اعظم کی روح تکلیف میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی رونقوں کا شہر تھا اسے نظر لگ گئی ہے، سمجھ نہیں آتا یہاں کیا تماشہ لگا ہوا ہے۔ کراچی کے خراب حالات کے ذمہ دار ہی میڈیا پر بڑھ چڑھ کر باتیں کررہے ہیں یہ تو وہی بات ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پر میاں نواز شریف نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم حکومت پر تنقید نہیں کرنا چاہتے لیکن اعلی منصب پر فائز لوگوں کو حالات سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ حکومت کو تمام کام چھوڑ کر بارش متاثرین کی مدد کرنا چاہیے۔ کسان حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے قرضے معاف کرکے اگلی فصل سے قبل کاشتکاروں کو امداد ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام اسٹیک ہولڈز ایک کمرے میں جمع ہوکر مسائل کا حل تلاش کریں۔ پرویز مشرف ایک بزدل آدمی تھا اسی لیے امریکا کی بات مانی۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن مانگنے کی عادت پڑگئی ہے۔ کراچی میں جو تماشا لگا ہے اس میں الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں سابق صوبائی ڈاکٹر عرفان گل مگسی کے گھر پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ نوازشریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے جن علاقوں میں تباہی ہوئی انہیں فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ افراد کو امداد ضرور ملنی چاہیے لیکن فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو متحد ہونا چاہیے، ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، قومی ایجنڈے کے لئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام متعلقہ حلقوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے مگر قائد کے خوابوں کی تعبیر نہیں، آج پاکستان کا جو حال ہے اس سے قائدکی روح کو بھی تکلیف ہوتی ہوگی۔ ایک سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی ویڈیو کانفرنس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ کراچی میں جو تماشہ لگا ہے اس میں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے،کراچی میں لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا ایک دن میں سب ختم ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 98030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش