QR CodeQR Code

صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

23 Feb 2022 05:11

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایک چودہ سالہ فلسطین نوجوان "محمد شحاده" مغربی بیت لحم کے علاقے ''الخضر'' میں صیہونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کل منگل کی شام ایک فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق، کل منگل کی شام مغربی کنارے کے شہر ''بیت لحم'' میں صیہونی فوجیوں کی گولی سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی "معاً" کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایک چودہ سالہ فلسطین نوجوان "محمد شحاده" مغربی بیت لحم کے علاقے ''الخضر'' میں صیہونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اسرائیلی ویب سائٹ "۰۴۰۴" نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوان اس وقت اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا، جب وہ ان فوجیوں پر پتھراو کر رہا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بچے کو گولی لگنے کے آدھے گھنٹے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ صوت القدس ریڈیو سروسز کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اس نوجوان کی شہادت کے بعد ''بیت لحم'' کے منطقہ ''ابو رکبہ'' کے رہائشیوں نے صیہونیوں کے اس جرم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جو ان صیہونی فوجیوں سے جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا، جو کثیر تعداد میں اس قصبے کے اطراف میں تعینات ہیں۔ جنوبی بیت لحم میں ''الدھیشہ'' کیمپ میں بھی صیہونی مظالم پر غم و غصے کے اظہار کیلئے فلسطینی شہید کے گھر کی جانب مظاہرہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 980397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/980397/صیہونی-فوجیوں-نے-گولی-مار-کر-ایک-اور-فلسطینی-نوجوان-کو-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org