0
Monday 12 Sep 2011 00:27

ملتان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

ملتان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نشتر ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود اکثر علاقوں میں مچھر مار سپرے ابھی تک نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شکار 10 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ27 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈینگی بخار کے مریضوں کا علاج نشتر ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں کیا جا رہا ہے جہاں پر مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مناسب انتظامات کیے گے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش