0
Monday 12 Sep 2011 00:47

آئندہ الیکشن میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایران

آئندہ الیکشن میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایران
اسلام ٹائمز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ کسی ملک کی جانب سے اپنے اندرونی مسائل میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے اتوار کی شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے تاکید کہ ہر ملک کو چاہئے وہ دوسری اقوام کے حقوق کا احترام کرے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں عوامی انقلاب اور اسلامی بیداری کی لہر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات میں سے ہے اور امریکہ اور اسرائیل کی مرضی کے خلاف ہے کیونکہ ہر ملک جس قدر خودمختار ہوتا جاتا ہے اس پر امریکہ اور اسرائیل کا اثر و رسوخ بھی کم ہوتا جاتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کو اپنے لئے بڑا خطرہ تصور کرتے ہیں اور ان انقلابی تحریکوں کو اپنے حقیقی اھداف سے منحرف کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ان انقلابی تحریکوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے خطے اور دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر کو سست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ خطے کے مسلم ممالک میں آنے والے انقلاب ظاہر کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب مصر اسرائیل کا قریبی اتحادی تھا اور حسنی مبارک نے اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کے ساتھ مل کر غزہ اور فلسطین کے محاصرے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اب مصری عوام نے اسرائیل کو ذیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ ایران نے کہا کہ مصر میں فوری طور پر جمہوری نطام کا قیام ہی عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں شام میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس طرح اسرائیل کیلئے فرار کا راستہ ڈھونڈا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں انجام پانے والے واقعات جیسے 1200 سیکورٹی فورسز کا قتل ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت مخالف تحریک عوامی نہیں بلکہ بعض مسلح گروہ منصوبہ بندی کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں ایسی کٹھ پتلی حکومتیں برسراقتدار لانا چاہتا ہے جو اسکے اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں انقلاب اسلامی ایران کی سوچ اور انقلابی جذبے کا خطے کی قوموں میں سرایت کر جانے سے بشدت خوفزدہ ہیں لہذا گذشتہ 33 سال میں انہوں نے ایران کو اندرونی مشکلات کا شکار کرنے کی پوری کوشش کی ہے تاکہ اسکا انقلابی تفکر دوسری قوموں تک نہ پہنچ سکے۔
جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ اس وقت مغربی دنیا شدید معاشی مسائل کا شکار ہے جبکہ ایران نے اپنے اقتصادی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات انجام دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش