QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

12 Sep 2011 13:12

اسلام ٹائمز:پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن سمیت دوسرے منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے امداد دینے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔ انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کا کہا، پاکستانی وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے امداد دینے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 98185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98185/پاکستان-اور-ایران-کا-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-پر-تعاون-بڑھانے-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org