QR CodeQR Code

گلگت، 5 بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال

12 Sep 2011 13:30

اسلام ٹائمز:مرکزی انجمن امامیہ گلگت اور مرکزی شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی سمیت دیگر شیعہ تنطیموں نے ان واقعات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے یکطرفہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے بسین میں گزشتہ روز سپاہ یزید کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک شیعہ بزرگ کی المناک شہادت کے بعد شرپسندوں علاقے میں خوف و حراس پھیلانے کی غرض سے ہوائی فائرنگ کی، اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیگناہ شیعہ نوجوانوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے حالات کے رخ کو تبدیل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ رات رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بلاجواز شیعہ آبادیوں میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پانچ بیگناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ادھر مرکزی انجمن امامیہ گلگت اور مرکزی شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی سمیت دیگر شیعہ تنطیموں نے ان واقعات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے یکطرفہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 98190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98190/گلگت-5-بیگناہ-شیعہ-نوجوانوں-کی-بلاجواز-گرفتاری-چادر-چاردیواری-کا-تقدس-پامال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org