QR CodeQR Code

دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

4 Mar 2022 15:57

اپنے مذمتی بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔ پی پی چیئرمین نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 981950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/981950/دہشتگردوں-نے-معصوم-نمازیوں-کو-نشانہ-بناکر-انسانیت-پر-حملہ-کیا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org