QR CodeQR Code

پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مذمت

4 Mar 2022 16:04

میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، حکومت امن و امان میں ناکام ہوچکی ہے، عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے، جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں، حکومت امن و امان میں ناکام ہوچکی ہے، عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 981954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/981954/پشاور-بم-دھماکے-پر-جے-یو-آئی-سربراہ-مولانا-فضل-الرحمان-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org