QR CodeQR Code

طالبان کی جانب سے قطر میں اپنا سیاسی ہیڈ کوارٹر کھولنے کی تیاریاں

12 Sep 2011 19:39

اسلام ٹائمز:افغان جنگ پر برطانوی اخبار"ڈیلی میل" نے دی ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان میں 10 سال کی جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات کے افق پر امریکا مشرق وسطٰی میں طالبان کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے ہیڈ کوارٹر کھولنے کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ طالبان اپنا پہلا سیاسی ہیڈ کوارٹر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھولنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اس عمل میں انہیں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔ امریکا افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی امید پر اِس کی حمایت کر رہا ہے۔ افغان جنگ پر برطانوی اخبار"ڈیلی میل" نے دی ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان میں 10 سال کی جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات کے افق پر امریکا مشرق وسطٰی میں طالبان کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے ہیڈ کوارٹر کھولنے کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔ افغانستان کے اسلامی امارت کا ہیڈ آفس کرسمس سے قبل قطر سرگرمیاں شروع کر دے گا۔ یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ پیش رفت طالبان کے ساتھ امن بات چیت میں مدد دے گی۔ گزشتہ برسوں سے طالبان رہنما طیب آغا مغربی سفارت کاروں سے بات چیت میں مصروف تھے ۔اب امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس اقدام میں تیز ی لائی جائے گی۔ طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر طالبان مذاکرات کی پشت پناہی کرتے ہوئے سمجھا جا رہا ہے۔ جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہیڈکوارٹر کھل جائے گا تو طالبان کو 2001ء کے بعد پہلی بار ایک سیاسی پارٹی کی طرح سمجھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 98258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98258/طالبان-کی-جانب-سے-قطر-میں-اپنا-سیاسی-ہیڈ-کوارٹر-کھولنے-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org