0
Saturday 15 Aug 2009 10:57

غاصب کے ہاتھوں شہید ہو سکتا ہوں تاریخ کے نہیں،صدر زرداری

غاصب کے ہاتھوں شہید ہو سکتا ہوں تاریخ کے نہیں،صدر زرداری
کراچی:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سوات میں امن اور قومی پرچم لہرانا شہید بے نظیر کا خواب تھا جسے پورا کیا گیا ہے۔ بھٹو ازم نے ہی ڈکٹیٹر سے مقابلہ کرنے اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کا حوصلہ فراہم کیا۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا عوام کے تعاون سے مقابلہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کیلئے متحد ہیں۔ ہم نے اچھے مستقبل کیلئے شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر کی قومی مفاہمتی پالیسی کے ایجنڈے پر عمل کیا تا کہ جمہوریت کو استحکام دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب کے ہاتھوں شہید ہو سکتا ہوں تاریخ کے ہاتھوں نہیں ہوسکتا،ضمنی الیکشن میں نواز شریف کے خلاف پیپلز پارٹی اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ الطاف حسین، متحدہ قومی موومنٹ اور عوام صدر کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر نے سانحہ کار ساز اور لیاقت باغ کے 123شہدا کے ورثا کو رہائشی فلیٹ کی اسناد دیں۔ صدر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے ان کی یہ قربانی کسی صورت فراموش نہیں کی جائیگی۔

خبر کا کوڈ : 9828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش