0
Monday 12 Sep 2011 20:40

ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں، منظور وسان، ایک بھی ٹارگٹ کلر چھوڑا ہو تو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو، رحمان ملک

ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں، منظور وسان، ایک بھی ٹارگٹ کلر چھوڑا ہو تو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو، رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ نے بیانات کا نیا پینڈورا بکس کھول دیا ہے، منظور وسان کہتے ہیں کہ ذوالفقار مرزا پڑھے لکھے جاہل ہیں، بس یہی کہوں گا "نہ چھیڑ ملنگاں نوں" جبکہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اگر ایک بھی ٹارگٹ کلر چھوڑا ہو تو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن و امان کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سندھ کے وزیرداخلہ نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں، پولیس کو سب پتہ ہے یہی کہوں گا نہ چھیڑ ملنگاں نوں، منظور وسان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا پڑھا لکھا جاہل ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا منظور وسان کےبارے میں کہہ چکےہیں کہ وہ ان پڑھ اور جاہل ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کراچی میں امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر، وزیر اعظم کے ہدایت پر بلاتفریق  ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، چوالیس سے زائد ٹارگٹ کلرز گرفتار ہیں۔ بھتہ خوروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ بلوچستان بھاگنے والوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں ایک بھی ٹارگٹ کلر چھوڑا ہو تو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو، میرے اوپر غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 98281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش