QR CodeQR Code

نائن الیون کا واقعہ عراق اور افغانستان پر قبضے اور خطے میں امریکی عمل دخل بڑھانے کیلئے کیا گیا، امریکی دفاعی تجزیہ کار

12 Sep 2011 23:28

اسلام ٹائمز:امریکی تجزیہ کار سوسان لنداویر نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سی آئی اے اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کو پانچ ماہ پہلے یعنی اپریل دو ہزار ایک سے علم تھا کہ امریکا میں حملے ہونے والے ہیں۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی دفاعی تجزیہ کاروں کے نزدیک امریکا نائن الیون کے بارے میں پہلے سے جانتا تھا۔ نائن الیون نے ملک کو مزید تقسیم کیا۔ امریکی تجزیہ کار سوسان لنداویر نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سی آئی اے اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کو پانچ ماہ پہلے یعنی اپریل دو ہزار ایک سے علم تھا کہ امریکا میں حملے ہونے والے ہیں۔ امریکا میں سوسائٹی فار پروفیشنل جرنلسٹس کے رکن بوب فرینکین کے مطابق نائن الیون نے امریکا کو مزید تقسیم کیا۔ عراقی ڈیموکریٹس اگینسٹ اکوپیشن کے ڈائریکٹر صباح جواد کے مطابق نائن الیون کا واقعہ عراق اور افغانستان پر قبضے اور خطے میں امریکی عمل دخل بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ متعدد امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق نائن الیون کے بعد امریکی جنگ سے دہشتگردی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 98312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98312/نائن-الیون-کا-واقعہ-عراق-اور-افغانستان-پر-قبضے-خطے-میں-امریکی-عمل-دخل-بڑھانے-کیلئے-کیا-گیا-دفاعی-تجزیہ-کار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org