QR CodeQR Code

تہران،وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، توانائی کے امور پر تبادلہ خیال

13 Sep 2011 00:22

اسلام ٹائمز:ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی بھائیوں سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اگر پاکستان، ایران اور افغانستان خطے کی سلامتی اور امن کیلئے مشترکہ کوششیں کریں تو بیرونی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تہران میں ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کو وسائل یکجا کرنا ہوں گے۔ تہران میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور دوسرے اعلٰی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان اور ایران مل کر کوششیں کریں تو بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وزیراعظم کے دورے میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور بجلی کی درآمد کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان اپنے مسائل کا اندرونی حل نکالے۔ تہران میں ایرانی صدر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو اپنے وسائل انتہا پسندی اور دہشت گردی کےخلاف مشترکہ طور پر استعمال کرنا ہوں گے۔ 
ایرانی صدر نے کہا کہ وہ پاکستانی بھائیوں سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اگر پاکستان، ایران اور افغانستان خطے کی سلامتی اور امن کیلئے مشترکہ کوششیں کریں تو بیرونی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 98321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98321/تہران-وزیراعظم-کی-ایرانی-صدر-سے-ملاقات-توانائی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org