0
Tuesday 13 Sep 2011 23:26

وفاق کی مضبوطی کیلئے ہر صورت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائیگا، گورنر پنجاب

وفاق کی مضبوطی کیلئے ہر صورت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائیگا، گورنر پنجاب
ملتان:اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی سرائیکی صوبے کی تحریک متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور وفاق کی مضبوطی کے لئے ہر صورت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائیگا، وہ گزشتہ روز ڈاکٹر غضنفر مہدی کی کتاب ''سرائیکی مرثیہ'' کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کے عوام کے جو بھی حقوق ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت انہیں یہ حقوق دے گی، اسی لئے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بات کی ہے، لیکن کچھ لوگ اسے متنازعہ بنانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں الگ صوبہ دیں گے جس سے وہاں پایا جانے والا احساس محرومی بھی ختم ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی لسانی بنیادوں پر نئے صوبوں کی بات نہیں کی، سرائیکی زبان اور ادب کو فروغ دینے کے لئے وفاقی حکومت تمام اقدامات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 98548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش