QR CodeQR Code

امریکہ ٹوٹ رہا ہے، سابق امریکی وزیر خزانہ

13 Sep 2011 22:33

اسلام ٹائمز: سابق امریکی وزیر خزانہ لارنس سمرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ٹوٹ رہا ہے اور اگر حکومت نے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے بہتری کیلئے موثر اقدامات نہ کئے تو یہ زوال جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خزانہ لارنس سمرز نے امریکی اخبار نیوزویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک ٹوٹ رہا ہے اور اس بحران کے خاتمے کیلئے طویل المیعاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
جناب لارنس سمرز جو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور میں امریکی وزیر خزانہ تھے نے کہا کہ امریکہ میں اس وقت کروڑوں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے صدر براک اوباما کی جانب سے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم منصوبہ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو 1 سالہ منصوبہ بندی کی بجائے 10 سالہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
سابق امریکی وزیر خزانہ نے صدر اوباما کی جانب سے تازہ ترین تقریر میں ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے عزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اوباما نے ایسی باتیں بیان کی ہیں جو سب جانتے ہیں اور سب پر واضح ہیں اور وہ یہ کہ جب تک محصولات کی طلب میں اضافہ نہیں ہو گا کمپنیز نئے افراد بھرتی نہیں کریں گی۔
جناب لارنس سمرز نے کہا کہ محصولات کی طلب میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کے ٹوٹتے ہوئے انفرا اسٹکچر کی تعمیر نو کی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایسی صورتحال میں جب حکومت 2 فیصد سے کم سود پر 10 سال تک قرض لے سکتی ہے اور ملک میں بے روزگاری کی شرح بھی 10 سے اوپر ہے انفرا اسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری ممکن نہیں اور یہ سوچنا بھی مشکل ہے کہ اس سرمایہ کاری کا وقت کب آئے گا۔
امریکہ کے سابق وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات انجام نہیں دیتی تو امریکہ کی معاشی صورتحال نہ فقط سال جاری بلکہ آئندہ سالوں میں بھی بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 98562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98562/امریکہ-ٹوٹ-رہا-ہے-سابق-امریکی-وزیر-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org