0
Wednesday 14 Sep 2011 00:01

الموریطانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی، ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی، پیٹریاس

الموریطانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی، ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی، پیٹریاس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ الموریطانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی ہے اور اس کے اکثر ارکان افغانستان منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے پیٹریاس نے کہا کہ القاعدہ کا مرکز جنوبی ایشیا سے مشرق وسطٰی منتقل ہو رہا ہے اور یمن میں دہشت گرد تنظیم مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے ارکان کیلئے ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں القاعدہ نے دو امریکی طیارے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کیلپر نے کہا کہ القاعدہ دس سال کے دوران بہت کمزور ہوئی ہے، لیکن امریکا کو اب بھی اس سے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 98594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش