0
Wednesday 14 Sep 2011 14:27

کابل میں طالبان سے جھڑپ ختم، 14 افراد ہلاک، 6 نیٹو فوجی زخمی

کابل میں طالبان سے جھڑپ ختم، 14 افراد ہلاک، 6 نیٹو فوجی زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹر، امریکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتوں پر طالبان اور نیٹو اور افغان سیکوریٹی فورسز کے درمیان 19 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ ختم ہو گئی، 14 افراد ہلاک اور 6 نیٹو فوجی زخمی ہوئے، جبکہ آخری دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ ایساف ترجمان کے مطابق 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہیں جو تمام افغان شہری ہیں، جبکہ افغان وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق 3 پولیس اہلکاروں سمیت ہلاک افراد کی تعداد 14 ہے۔ جبکہ 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اس سے پہلے طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں کے پاس بڑی تعداد میں اسلحہ ہے جس کی وجہ سے وہ طویل مدت تک لڑ سکتے ہیں۔ حملوں میں طالبان نے گرینیڈ اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی اور وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے اپنے پیغامات میں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے افغانستان میں سلامتی کی ذمہ داریوں کے تبادلہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، ان سے افغان عوام کے اپنے معاملات اپنے ہاتھوں میں لینے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانے اور نیٹو کمپاوٴنڈ پر حملہ کرنے والا آخری دہشت گرد بھی مارا گیا۔ بیس گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چھ دہشت گرد، تین پولیس اہلکار اور گیارہ شہری ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کابل میں زیر تعمیر امریکی اور مغربی ممالک کے سفارت خانے اور نیٹو کمپاوٴنڈ پر دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا۔ دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایک راکٹ لگنے سے اسکول بس تباہ ہو گئی تاہم بس خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی گولیوں کی زد میں آ کر تین بچوں سمیت گیارہ شہری ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے، جنہوں نے کمپاوٴنڈ کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں سے لڑائی بیس گھنٹے تک جاری رہی۔ بدھ کی صبح آخری حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔ کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے۔ جبکہ تین امریکیوں سمیت انیس افراد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش