QR CodeQR Code

باب العمود میں آج بھی صورتحال کشیدہ رہی، 8 فلسطینی گرفتار کر لئے گئے

5 Apr 2022 04:31

گذشتہ شب اپنی ایک رپورٹ میں عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ باب العمود کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 19 فلسطینی زخمی اور 11 کو حراست میں لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجیوں نے ''باب العمود'' پر آج پھر حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں  بے گناہ فلسطینی نوجوانوں کو زخمی اور اسیر کر لیا ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج منگل کی صبح رپورٹ دی ہے کہ جارح صیہونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب باب العمود کے علاقے میں فلسطینیوں پر مسلسل ماہ مبارک رمضان کی تیسری رات حملہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار یا زخمی کیا گیا ہے۔ باب العمود پر صہیونی جارحیت کی شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پانچ قابض صیہونی فوجی ایک فلسطینی جوان پر حملہ کر رہے ہیں اور اسے زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ابھی تک ان ظالم فوجیوں کے ہاتھوں کم از کم آٹھ فلسطینی شہری گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان رپورٹس کی بنیاد پر، اسرائیلی فورسز کے خفیہ دستے اور گھوڑ سوار پولیس اہلکار باب العمود پر فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور انہیں رمضان کی تقریبات برگزار کرنے سے روک رہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر لاٹھیوں، آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیوں سے حملہ کیا ہے۔ گذشتہ شب عرب میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ باب العمود کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 19 فلسطینی زخمی جبکہ 11 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ''حماس'' نے خبردار کیا ہے کہ ''ہم دشمن کے رہنماوں کو اس کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور ہم نے عہد کیا ہے کہ اپنے زور بازو اور ہر ممکنہ وسیلے سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کریں گے۔"


خبر کا کوڈ: 987399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/987399/باب-العمود-میں-آج-بھی-صورتحال-کشیدہ-رہی-8-فلسطینی-گرفتار-کر-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org