0
Wednesday 14 Sep 2011 20:08

ایبٹ آباد، کمیشن کے سامنے سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند

ایبٹ آباد، کمیشن کے سامنے سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند
ایبٹ آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد اسامہ کمپاؤنڈ میں دو مئی کو ہونیوالے امریکی خفیہ آپریشن کی تحقیقات کے لئے بننے والے چار رکنی کمیشن نے دوسرے روز بھی ایبٹ آباد میں اپنی تحقیقات کاسلسلہ جاری رکھا۔ ایبٹ آباد کے خیبر پختونخواہ ہاؤس میں چار رکنی تحقیقاتی کمیشن نے ضلع تورغر اور ایبٹ آباد کے سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے، تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کے سامنے ریجنل منیجر سوئی نادرن نصیر فیروز، ڈی آر او ایبٹ آباد فرید خان، ایڈمنسٹریٹر ضلع تورغر عبدالغفور، ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر نعیم، جنرل منیجر پی ٹی سی ایل عثمان سمیت کرنل خالد، کرنل ارشد و محکمہ مال کے افسران سمیت دیگر نے اپنی بیانات قلمبند کروائے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن پانچ سو افراد کے بیانات قلمبند کرے گا۔ سرکاری ملازمین کے علاوہ ضلع تورغر و ایبٹ آباد کے رہائشی افراد بھی اپنے بیانات قلمبند کروائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 98743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش